اسپتال سے جیل تک—گورکھپور اسپتال سانحہ Aspataal se jail tak — Gorakhpur aspataal Saaneha (Urdu)
Regular price
₹ 375
Sale price
₹ 375
Regular price
Unit price
Save
Tax included.
Item Weight | 360 Grams |
ISBN | 978-8172211363 |
Language | Urdu |
Publisher | Pharos Media |
Pages | 313 |
Book Type | Paperback |
Edition | 1st |
ڈاکٹر کفیل خان گورکھپور، اتر پردیش میں پیدا ہوئے۔ کستوربا میڈیکل کالج، منی پال، کرناٹک سے پیڈیاٹرکس میں ایم بی بی ایس اور ایم ڈی کرنے کے بعد، انھوں نے گنگٹوک میں سکم منی پال انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر کام کیا۔ اس کے بعد وہ بابا راگھو داس میڈیکل کالج گورکھپور میں بطور لیکچرار مقرر ہوئے۔ ڈاکٹر کفیل خان اگست ۲۰۱۷ کے طبی بحران کے بعد سے، جب انھیں بی آر ڈی میڈیکل کالج کے نہرو اسپتال سے معطل کر دیا گیا تھا، اور پھر گورکھپور جیل سے رہائی کے بعد، اپنی ٹیم اور عام شہریوں کے تعاون سے ڈاکٹر کفیل خان مشن اسمائل فاؤنڈیشن کے بینر تلے کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے صحت کی خدمات سے متعلق قانون سازی کا مطالبہ کرنے کے لیے ’ہیلتھ فار آل‘کے نام سے ایک مہم بھی شروع کی ہے اور ہندوستان کے اندرونی علاقوں میں مریضوں کو صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے ’ڈاکٹرز آن روڈ‘کے نام سے ایک نئی مہم شروع کی ہے۔ جنوری ۲۰۲۰ میں، ڈاکٹر کفیل خان کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ان کی مبینہ اشتعال انگیز تقریر کے لیے دوبارہ گرفتار کیا گیا اور قومی سلامتی ایکٹ (NSA) کے تحت ان پر الزامات عائد کیے گئے۔ بعد میں انھوں نے سات ماہ جیل میں گزارے۔یکم ستمبر 2020 کو الہ آباد ہائی کورٹ نے NSA کے تحت تمام الزامات کو خارج کر دیا تھا۔ ڈاکٹر کفیل خان کو ۹ ؍نومبر ۲۰۲۱ کو بی آر ڈی میڈیکل کالج نے برطرف کردیا تھا، اور دسمبر ۲۰۲۱ تک، ان کے خلاف مقدمات زیریں عدالتوں میں جاری رہے، حالانکہ ریاستی اور مرکزی حکومتوں کی تحقیقات میں ان کے خلاف کوئی طبی غفلت یا بدعنوانی کا کوئی ثبوت نہیں مل پایا ۔
اسپتال سے جیل تک—گورکھپور اسپتال سانحہ Aspataal se jail tak — Gorakhpur aspataal Saaneha (Urdu)
Product description
Shipping & Return
Offers & Coupons
منہدم سرکاری صحت خدمات، سنگین طبی بحران۔ 63 ؍ بچوں، 18؍بالغوں کا قتل عام۔ اصل میں کیا ہوا، آزمائش میں گرفتار ڈاکٹر کی زبانی۔ 10 ؍اگست 2017 کی شام کو گورکھپور، اتر پردیش کے گورنمنٹ بابا راگھو داس میڈیکل کالج کے نہرو اسپتال میں مائع آکسیجن ختم ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق، اگلے دو دنوں میں، اسّی سے زیادہ مریض — تریسٹھ بچے اور اٹھارہ بالغ — اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ درمیانی گھنٹوں میں کالج کے شعبہ اطفال کے سب سے جونیئر لیکچرارڈاکٹر کفیل نے آکسیجن سِلنڈروں کو محفوظ بنانے، ہنگامی علاج کے انتظام اور مزید اموات کو روکنے کے لیے عملے کو جمع کرنے کے لیے غیر معمولی کوششیں کیں۔ جیسے ہی اس سانحے نے قومی توجہ حاصل کی، ڈاکٹر خان کو بحران پر قابو پانے اور صحت کے نظام کی طرف توجہ مبذول کرنے کے لیے ان کے انتھک کام کے لیے ایک ہیرو کے طور پر سراہا گیا، لیکن کچھ دن بعد، انھوں نے خود کو معطل اور برطرف پایا۔ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ ان کے ساتھ نو افراد پر بد عنوانی اور طبی غفلت سمیت سنگین الزامات عائد کیے گئے۔ جلد ہی انھیں اس کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔ گورکھپور اسپتال کا سانحہ اور اگست 2017 کی اس اندوہناک رات کے واقعات ڈاکٹر کفیل خان کی زندگی کا پہلا تاریخی تجربہ ہیں اور اس کے بعد جو کچھ تلخ جدوجہد، غیر معینہ مدت تک کی معطلی، آٹھ ماہ کی طویل قید اور اس کے بعد کا دور تھا، انتہائی بے حسی اور ہراساں کرنے نیز انصاف کے لیے ایک انتھک جدوجہد کی کہانی ہے۔
- Sabr– Your order is usually dispatched within 24 hours of placing the order.
- Raftaar– We offer express delivery, typically arriving in 2-5 days. Please keep your phone reachable.
- Sukoon– Easy returns and replacements within 7 days.
- Dastoor– COD and shipping charges may apply to certain items.
Use code FIRSTORDER to get 10% off your first order.
Use code REKHTA10 to get a discount of 10% on your next Order.
You can also Earn up to 20% Cashback with POP Coins and redeem it in your future orders.