QURAN AUR AHLE KITAB [U]
Regular price
₹ 160
Sale price
₹ 160
Regular price
Unit price
Save
Tax included.
Author | Dr. Muhammad Raziul Islam Nadvi |
Language | Urdu |
Publisher | MMI Publishers |
Pages | NA |
ISBN | NA |
Book Type | Paperback |
Item Weight | 0.0 kg |
QURAN AUR AHLE KITAB [U]
Regular price
₹ 160
Sale price
₹ 160
Regular price
Unit price
Product description
Shipping & Return
Offers & Coupons
قرآن اور اہلِ کتاب : حکایت ، عبرت ، نصیحت
مصنف : ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی
ناشر : مرکزی مکتبہ اسلامی پبلشرز نئی دہلی
[ روزنامہ انقلاب نئی دہلی ، 3 جنوری 2021 میں شائع ہونے والا تبصرہ ]
‘قرآن اور اہلِ کتاب : حکایت ، عبرت ، نصیحت’ ماہرِ اسلامیات ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی کی تصنیف ہے _ یہ کتاب چار ابواب پر مشتمل ہے _ ہر باب میں متعدد فصلیں ہیں _ موصوف انتہائی سنجیدہ اور وسیع المطالعہ عالمِ دین ہیں _ زیرِ تبصرہ کتاب ان کے مطالعات کا نتیجہ ہے _ کتاب کا پہلا باب ‘یہود اور اور قرآن’ ہے ، جس سے پتہ چلتا ہے ہے کہ قرآن مجید نے اہلِ کتاب سے بھی عقلی و نقلی دلائل اور تاریخی حقائق کے ساتھ بہت ہی سنجیدہ بحث کی ہے _ یہ ایک سچ ہے کہ اس موضوع پر کم کام ہوا ہے ، لیکن یہ موضوع اردو کے لیے نیا نہیں ہے _ بہر حال قرآن مجید نے اہلِ کتاب کی جو منظر کشی کی ہے اس کو فاضل مصنف ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی نے ترتیب دے کر اس سمت میں ایک بہت ہی وقیع اور نمایاں کام انجام دیا ہے _ کوئی بھی تحقیق اور علمی کاوش آخری نہیں ہوتی ہے ، لیکن ان کی یہ مساعی جمیلہ تحقیق کے لیے ایک اچھی بنیاد ضرور بن سکتی ہیں _ دینِ اسلام سے دل چسپی رکھنے والے اور دعوت و تبلیغ کا فریضہ انجام دینے والوں کے لیے یہ ایک بیش قیمت علمی تحفہ ہے _ اس کتاب کے مطالعے سے اسلام کے موقف کو بہتر طریقے سے سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے _
کتاب کے باب اول کی پہلی فصل میں ‘بنی اسرائیل پر انعامات الٰہی’ ، فصل ثانی میں ‘میثاقِ بنی اسرائیل’ ، فصل ثالث میں ‘یہود کی گمراہیاں’ اور فصل رابع میں ‘سزائیں اور تنبیہیں’ کے بارے میں بہت ہی تفصیل سے بحث کی گئی ہے _
یہود و نصاریٰ کے حالات پر انگریزی ، عربی اور اردو غیرہ میں متعدد کتابیں موجود ہیں _ ان میں عبرت و موعظت کے پہلوؤں پر نہیں کے برابر روشنی ڈالی گئی ہے _ زیرِ تبصرہ کتاب میں مسلمانوں کی عبرت و نصیحت کے پہلو کو زیادہ واضح انداز میں پیش کیا گیا ہے _ اہلِ کتاب کی تاریخ کے تاب ناک پہلوؤں کے ساتھ ان کے تاریک پہلوؤں کا بھی ذکر ہے _ ان کو بیان کرنے میں صاحبِ کتاب نے قرآن کریم کو بنیاد بنایا ہے اور تائید و تشریح کے لیے احادیث اور عہد نامۂ قدیم و جدید سے بھی رجوع کیا گیا ہے اور آیات کی تاویل و تفہیم میں قدیم و جدید تفاسیر سے بھی بھرپور مدد لی گئی ہے _ ہم پورے یقین کے ساتھ یہ بات کہہ سکتے ہیں کہ یہ کتاب نہ صرف تحقیق کے لیے ایک اچھی بنیاد بن سکتی ہے ، بلکہ اہلِ کتاب کے بارے میں اسلام کے موقف کو بہتر طریقے سے سمجھنے میں بھی معاون ثابت ہو سکتی ہے _ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مصنف کی اس نایاب کوشش کو قبولیتِ عام سے نوازے _
304 صفحات پر مشتمل کتاب کی قیمت 160 روپے ہے _ ناشر مرکزی مکتبہ اسلامی پبلشرز ، جامعہ نگر ، نئی دہلی ہے _ کتاب کے لیے اس نمبر 7290092403 پر رابطہ کرسکتے ہیں _
[ کتاب کا باب دوم ‘نصاریٰ اور قرآن’ کے عنوان سے ہے _ باب سوم کا عنوان ہے : ‘صالح اہلِ کتاب کے اوصاف’ _ باب چہارم میں اہلِ کتاب کے تذکرہ میں مسلمانوں کے لیے عبرت و نصیحت کے پہلوؤں کو نمایاں کیا گیا ہے _ ]

- Sabr– Your order is usually dispatched within 24 hours of placing the order.
- Raftaar– We offer express delivery, typically arriving in 2-5 days. Please keep your phone reachable.
- Sukoon– Easy returns and replacements within 7 days.
- Dastoor– COD and shipping charges may apply to certain items.
Use code FIRSTORDER to get 10% off your first order.
Use code REKHTA10 to get a discount of 10% on your next Order.
You can also Earn up to 20% Cashback with POP Coins and redeem it in your future orders.