Look Inside
Muqaddama-e-Sher-o-Shairi
Muqaddama-e-Sher-o-Shairi

Muqaddama-e-Sher-o-Shairi

Regular price ₹ 313
Sale price ₹ 313 Regular price ₹ 348
Unit price
Save 10%
10% off
Tax included.
POD Sample
Size guide

Pay On Delivery Available

Rekhta Certified

7 Day Easy Return Policy

Muqaddama-e-Sher-o-Shairi

Muqaddama-e-Sher-o-Shairi

Cash-On-Delivery

Cash On Delivery available

Plus (F-Assured)

7-Days-Replacement

7 Day Replacement

Product description
Shipping & Return
Offers & Coupons
Read Sample
Product description
حالی کو جدید اردو تنقید کا معمار اول اور "مقدمہ شعر و شاعری" کو تنقید کا صحیفہ اول سمجھا جاتاہے۔ حالی کا جب دیوان چھپ کر منظر عام پر آیا تو اس پر ایک مبسوط اور معرکۃ الآرا مقدمہ بھی لکھا گیا۔ اول اول اس مقدمہ پر اعتراضات کی باڑھ آئی مگر آہستہ آہستہ ایک وقت وہ بھی آیا کہ وہی مقدمہ ایک کتاب کی شکل اختار کر گیا اور حالی اردو ادب کی جدید تنقید کے بانی قرار پائے۔ اور اردو ادب پڑھنے والے ہر طالبعلم کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ حالی کا مقدمہ پڑھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ کہیں نہ کہیں سر سید تحریک اس کے پیچھے کار فرما ہے۔ حالی اردو ادب کے وہ پہلے نقاد ہیں جنہوں نے باضابطہ طور پر اردو تنقید کے اصول مرتب کئے۔ "مقدمہ شعر و شاعری" میں اصول شعر و شاعری سے بحث کی گئی ہے۔ حالی نے ادب کے تقاضے کو دیکھتے ہوئے "ادب برائے ادب" اور "ہنر برائے ہنر" جیسے قدیم نظریہ کی نفی کی اور اس کی جگہ پر "ادب برائے زندگی" کے نظریہ کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے۔ اور ان دونوں نظریوں کا منبع کہیں نہ کہیں ارسطوئی اور افلاطونی نظریے سے ملتا ہے۔ کیوں کہ "ہنر برائے ہنر" کا نظریہ ارسطو کے نظریہ تنقید کی بنا ہے۔ اور چونکہ افلاطون ادب میں مقصدیت کا قائل ہے اس لئے اس نے ادب برائے زندگی کے نظرئے کو فروغ دیا اور اس کے چلتے اس نے اپنی بہت سی تحریریں جلا ڈالیں۔ دوسرا فرق یہ بھی ہے کہ حالی مذہبی انسان تھے اس لئے کہیں نہ کہیں ان کا نظریہ فلاسفہ الہیین سے قریب تر ہوگا اور الہیین ہمیشہ افلاطونی نظریہ کے ہمنوا نظر آتے رہے ہیں۔ اس کے مقابلہ میں فلاسفہ مشائیین کا نظریہ ارسطوئی نظریہ سے قریب تر ہے اور علامہ شبلی نعمانی بھی فلسفہ مشائیین کے طرفدار ہیں اسی لئے جب وہ نقد یا شعری محاسن شمار کراتے ہیں تو کہیں نہ کہیں وہ حالی کے بہت سے نظریوں کی مخالفت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں اور وہ ادب برائے ادب اور ہنر برائے ہنر کے نظریہ کے قائل ہیں۔ حالی نے اپنے اس مقدمہ میں شاعری کے لئے تین شرطیں قرار دی ہیں۔ وہ کہتے ہیں اچھی شاعری کی خوبی یہ ہے کہ اس میں "سادگی" ہونی چاہئے۔ یعنی کلام کو آسان تخیل اور آسان الفاظ کے ذریعہ ادا کیا جائے تاکہ قاری لفظوں کے پیچ و تاب میں الجھ کر نہ رہ جائے اور اس کا مقصد کلام تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑے اور فوت ہو جائے۔ دوسرے کلام میں "جوش" ہونا چاہئے۔ یعنی شعر میں بے ساختگی اور جذباتیت ہونی چاہئے تا کہ قاری کے جذبات کو برانگیختہ کر کے ایک مثبت عمل کی طرف رغبت دلائے اور وہ اشعار کو بے ساختہ کہنے پر قادر ہو یہ خصوصیت نظامی عروضی سمرقندی نے بھی چہار مقالہ میں بیان کی ہے۔ تیسرے "اصلیت" ہونی چاہئے۔ یعنی کلام میں مبالغہ اور مجازیت نہیں ہونی چاہئے بلکہ جوں کا توں بیان ہونا چاہئے۔ حالی کی اس خاصیت سے کوئی بھی متفق نظر نہیں آتا، کیوں کہ انہی کے معاصر علامہ شبلی اس خصوصیت کو شعر کے لئے بہت ہی ضروری اور موثر مانتے ہیں۔ بہتوں نے حالی کو ملٹن سے متاثر بتایا ہے اور بہتوں نے ان پر سرقے کا الزام بھی لگایا ہے۔ ان سب سے قطع نظر حالی نے اردو ادب کو ایک نئے فن سے آگاہ کرایا ہے جس کے گام پر آگے چل کر اردو ادب نے اپنے تنقیدی اصول مرتب کئے ہیں۔

(1) The printing quality of the POD book will depend on the quality of the scanned book. For details please check the preview.

(2) Price of Print on Demand books is based on printing & binding costs, any old MRP if mentioned on such books’ pages is not reflective of the true MRP.

Shipping & Return
POD books are printed on order hence such orders can not be returned/cancelled once delivered to the customer.
  • Sabr– Your order is usually dispatched within 24 hours of placing the order.
  • Raftaar– We offer express delivery, typically arriving in 2-5 days. Please keep your phone reachable.
  • Sukoon– Easy returns and replacements within 7 days.
  • Dastoor– COD and shipping charges may apply to certain items.

Offers & Coupons

Use code FIRSTORDER to get 10% off your first order.


Use code REKHTA10 to get a discount of 10% on your next Order.


You can also Earn up to 20% Cashback with POP Coins and redeem it in your future orders.

Read Sample

Customer Reviews

Be the first to write a review
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)

Related Products

Recently Viewed Products