Kulliyat-e-Zafar
Item Weight | 400 |
ISBN | NA |
Author | Bahadur Shah Zafar |
Language | Urdu |
Publisher | Rekhta POD Books |
Pages | 999 |
Book Type | Paperback |
Dimensions | 16*X14*X4* |
Kulliyat-e-Zafar
بہادر شاہ ظفر کی شاعری اپنا ایک مخصوص جمالیاتی ذائقہ اور اپنی الگ شناخت رکھتی ہے۔ اُس عہد کے تناظر میں ان کی شاعری نسبتاً زیادہ توجہ طلب کہی جاسکتی ہے۔ ظفر کی شاعری چونکہ اس عہد کے دیگر شعراء کے مقابلے میں اپنے عہد کے مسائل سے زیادہ قریب تھی۔ اس لیےبہادر شاہ ظفر کی شاعری پر گفتگو کرتے ہوئے ہمیں ان عوامل کو بھی نظر میں رکھنا ہوگا جن سے وہ پورا عہد اور خود بہادر شاہ ظفر کی زندگی متاثر ہوئی۔ بہادر شاہ ظفر جس سیاسی انحطاط اور باطنی آشوب سے دوچارہ تھے، اس کی تصویر ان کی شاعری میں بہت نمایاں ہے،مغلیہ سلطنت کا زوال انگریزوں کا روز افزوں اقتدار، شاہی خاندان کی بے بسی بہادر شاہ ظفر کے لیے بہت بڑا المیہ تھی۔ ان کے یہاں اپنے عہد کے سیاسی خلفشار اور سماجی صورتِ حال کا بیان معروضی یا سپاٹ اندازمیں نہیں ملتا۔ ان واقعات کی جڑیں ان کی روح میں پیوست تھیں، بہادر شاہ ظفر نے ادب کی تمام تر اصناف میں شعر کہے ان میں حمد، نعت رسول مقبول ﷺ ، رباعی،مثلث،مخمس، قطعات، سہرے،سلام مرثیہ،دوہے،ٹھمریاں، مسدس اور تضمین وغیرہ شامل ہیں۔ظفر کے کلام میں موسیقیت بھی پائی جاتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ گانے والوں نے ان کے کلام کو خوبصورتی سے گایا ہے، زیر نظر کتاب بہادر شاہ ظفر کی کلیات ہے ،جسے مطبع نول کشور نے ان کے مختلف دیوانوں کو یکجا کرکے چار جلدوں میں شائع کیا تھا۔ اس نسخہ میں چاروں جلدوں کو یکجا کردیا گیا ہے۔ جس میں ظفر کی ہر صنف کی شاعری موجود ہے۔
(1) The printing quality of the POD book will depend on the quality of the scanned book. For details please check the preview.
(2) Price of Print on Demand books is based on printing & binding costs, any old MRP if mentioned on such books’ pages is not reflective of the true MRP.
POD books are printed on order hence such orders can not be returned/cancelled once delivered to the customer.
- Sabr– Your order is usually dispatched within 24 hours of placing the order.
- Raftaar– We offer express delivery, typically arriving in 2-5 days. Please keep your phone reachable.
- Sukoon– Easy returns and replacements within 7 days.
- Dastoor– COD and shipping charges may apply to certain items.
Use code FIRSTORDER to get 10% off your first order.
Use code REKHTA10 to get a discount of 10% on your next Order.
You can also Earn up to 20% Cashback with POP Coins and redeem it in your future orders.