Kulliyat-e-Jigar
Item Weight | 400 Grams |
ISBN | NA |
Publisher | Rekhta POD Books |
Pages | 353 |
Book Type | Hardbound |
Kulliyat-e-Jigar
بیسویں صدی کے نصف اول میں مقبول ہونے والے ایک بڑے شاعر حضرت جگر مراد آبادی ہیں۔ آپ کو رئیس المتغزلین اور شہنشاہِ غزل بھی کہا جاتا ہے۔جگر کی شاعری کا موضوع عشق و محبت اور حسن ہے۔ان کی شاعری ان کی رنگارنگ شخصیت،رنگ تغزّل اور نغمہ و ترنم کی آمیزش کا نتیجہ ہے۔جگر ایسے شاعر ہیں جن کی غزل قدیم تغزّل اور بیسویں صدی کے وسط و اواخر کی رنگین نگاری کا خوبصورت امتزاج ہے۔ جگر نے قدیم اور جدید تمام شعراء کی فکر سے استفادہ کیا۔ان کا کلام بے ساختگی اور آمد سے معمور ہے سرمستی اور دلفگاری،تاثر اور سرشاری ان کے کلام کی نمایاں خصوصیت ہے۔ان کی زندگی اور ان کی شاعری میں مکمل مطابقت ہے محاکات کے اعتبار سے اکثر مقامات ایسے ملیں گے کہ مصور کے تمام کمالات ان کی تصویر کشی کے سامنے ہیچ نظر آئیں گے۔جگر حسن و عشق کو مساویانہ درجہ دیتے ہیں ان کے نزدیک حسن اور عشق دونوں ایک دوسرے کا عکس ہیں۔جگر نے تغزل کو معراج کمال تک پہنچا دیا اور یہی ان کا سب سے بڑا کارنامہ ہے۔وہ اپنے زمانے کے پہلے اردو شاعر تھے جنھیں پدم بھوشن کا خطاب ملا تھا، زیر نظر کتاب جگر مرادآبادی کا کلیات ہے جسے نواز چودھری نے بڑے سلیقے سے ترتیب دیاہے،اس کلیات میں "آتش گل"شعلہ طور"لمعات طور،نظمیں ،گیتیں اور جگر کا غیر مطبوعہ کلام شامل ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اس کلیات کے شروع میں رشید صاحب کے دو مضامین کے علاوہ مالک رام کا بھی ایک مضمون شامل ہے۔ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ خود کی رائے اپنے کلام کے سلسلے میں شامل ہے۔
(1) The printing quality of the POD book will depend on the quality of the scanned book. For details please check the preview.
(2) Price of Print on Demand books is based on printing & binding costs, any old MRP if mentioned on such books’ pages is not reflective of the true MRP.
POD books are printed on order hence such orders can not be returned/cancelled once delivered to the customer.
- Sabr– Your order is usually dispatched within 24 hours of placing the order.
- Raftaar– We offer express delivery, typically arriving in 2-5 days. Please keep your phone reachable.
- Sukoon– Easy returns and replacements within 7 days.
- Dastoor– COD and shipping charges may apply to certain items.
Use code FIRSTORDER to get 10% off your first order.
Use code REKHTA10 to get a discount of 10% on your next Order.
You can also Earn up to 20% Cashback with POP Coins and redeem it in your future orders.