Kulliyat-e-Hasrat Mohani
Item Weight | 400 |
ISBN | NA |
Author | Hasrat Mohani |
Language | Urdu |
Publisher | Rekhta POD Books |
Pages | 473 |
Book Type | Paperback |
Dimensions | 16*X14*X4* |
Kulliyat-e-Hasrat Mohani
حسرت موہانی اردو غزل گوئی کی تاریخ میں ایک ممتاز حیثیت رکھتے ہیں۔ اردو شاعری کے ارتقاءمیں ان کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ زیرنظرکتاب ان کا "کلیات "ہے۔اس کلیات کی اہم خصو صیت یہ ہے کہ اس میں غزلوں پر تاریخ درج ہے۔کس رسالے کو اور کب بھیجی گئی یا کس شخص کوبھیجی گئی تھی،اس کا نام بھی موجود ہے۔جومولانا کی شاعری کے مختلف ادوار کو سمجھنے میں معاون ہے۔کلیات میں تیرہ دیوان ہیں،ہر دیوان علیحدہ علیحدہ منظر عام پر آچکا ہے۔اکثر مجموعے اس وقت شائع ہوئے جب وہ قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے تھے۔ان کے کلام میں دلی کیفیات اور احساسات کی ترجمانی نمایاں ہے۔وہ جذبات کے ماہر اورنبض شناس تھے۔ان کی شاعری جدید خیالات کی عکاس ہے۔شاعری میں وہ میر و غالب سے متاثر تھے۔ان کے کلام میں جہاں درد و غم کی کثرت ہے وہیں شوخی و شگفتگی بھی ہے۔ہجر وفراق اور رنج و غم ان کے کلام کے نمایاں موضوعات ہیں۔ان کی غزلوں میں صرف تغزل ہی نہیں ہے بلکہ سیاسی خیالات ،اپنے عہد کے مسائل اور جدوجہد آزادی کی امید نظرآتی ہے۔غزل گوئی میں حسرت کو "امام المتغزلین" کا درجہ حاصل ہے۔ان کی غزلیں سادہ ،رواں بندش میں چستی اور روانی ہے۔ان کے اسلوب میں لکھنوئی اور دہلوی کا حسین امتزاج نظرآتا ہے۔تخیل کی بلندی ،ندرت ادا،حسین تشبیہات ،برمحل محاورات کے استعمال نے ان کے کلام کو جاوداں کیاہے۔سادگی اور سلاسلت حسرت کے کلام کا خاص وصف ہے۔جس میں تصوف کی چاشنی اور فلسفیانہ خیالات بھی ہیں۔جدید معنی خیز ترکیبیں ،شیرنی ،لطافت ،ندرت بیاں اور اثر ان کے کلام کی دیگرمحاسن ہیں۔حسن و عشق کے مضامین کو حسرت نے آسان الفاظ میں اس طرح شعری پیکر میں ڈھالا ہے کہ ہر دل ان کے اشعار کی لے پر دھڑکنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔ان کے کلام میں جہاں ذاتی کرب،عشق و حسن کا بیان ہے وہیں آزادی کی تڑپ بھی ہے۔
(1) The printing quality of the POD book will depend on the quality of the scanned book. For details please check the preview.
(2) Price of Print on Demand books is based on printing & binding costs, any old MRP if mentioned on such books’ pages is not reflective of the true MRP.
POD books are printed on order hence such orders can not be returned/cancelled once delivered to the customer.
- Sabr– Your order is usually dispatched within 24 hours of placing the order.
- Raftaar– We offer express delivery, typically arriving in 2-5 days. Please keep your phone reachable.
- Sukoon– Easy returns and replacements within 7 days.
- Dastoor– COD and shipping charges may apply to certain items.
Use code FIRSTORDER to get 10% off your first order.
Use code REKHTA10 to get a discount of 10% on your next Order.
You can also Earn up to 20% Cashback with POP Coins and redeem it in your future orders.