Look Inside
Nikat-ush-Shora
Nikat-ush-Shora

Nikat-ush-Shora

Regular price ₹ 312
Sale price ₹ 312 Regular price ₹ 347
Unit price
Save 10%
10% off
Tax included.

Earn Popcoins

POD Sample

Size guide

Pay On Delivery Available

Rekhta Certified

7 Day Easy Return Policy

Nikat-ush-Shora

Nikat-ush-Shora

Cash-On-Delivery

Cash On Delivery available

Plus (F-Assured)

7-Days-Replacement

7 Day Replacement

Product description
Shipping & Return
Offers & Coupons
Read Sample
Product description

خدائے سخن میر تقی میراردو کے عظیم شاعر ہیں۔میر نے شاعری کی ہر صنف میں طبع آزمائی کی ہے۔نثر میں بھی تین تصانیف میر کی یاد گار ہیں۔جن میں ایک فارسی" تذکرہ نکات الشعراء"ہے۔جو اردو کا اولین تذکرہ ہے۔تذکرے کو نہ بیاض نویس کی مختصر بیانی راس آتی ہے اور نہ تاریخ نگار کی مفصل بیانی۔تذکرہ نگار اپنے حدود میں رہ کر شعرا کے حالات رقم کرتا ہے۔کلام پر رائے دیتا ہے اور کچھ انتخاب پیش کرتا ہے۔میر نے اپنی تذکرہ میں 104 شعرا ءکے مختصر حالات اور منتخبہ کلام شامل کیا ہے۔جن میں بتیس شعرا دکن اور ماباقی شمالی ہند کے ہیں۔چونکہ یہ اولین تذکرہ ہے اس میں میر صاحب کی اختراعی طبیعت کے جلوئے دکھائی دے رہے ہیں۔یہ تذکرہ معلومات کا خزانہ ہے۔جس میں میر اپنے ایک منفرد اندازمیں نظرآتے ہیں۔نکات الشعر اکا میر بار باش،زندہ دل گپ شپ کرنے والا، میلے ٹھیلوں کا عاشق ،عرس میں راتیں گذارنے والا،بزرگوں کا احترام کرنے والا،مخالفین کے لیے بھی نرم گوشہ رکھنے والا ہے۔جیسےجیسے ہم نکات الشعرا ءپڑھتے جاتے ہیں میر صاحب کی شگفتہ اور زندہ دل شخصیت کے نقش ابھرتے جاتے ہیں۔یہ کتاب متنازع فیہ بھی رہی کہ میر نے اس میں دو ٹوک باتیں بھی کہی ہیں۔اپنے زمانے کے شعرا کی تنقید بھی کی ہے۔ان کے اشعار میں ترمیم اور اصلاح بھی کی ہے۔جن اشعار کی اصلاح میرنے کی ہے وہ اشعار بہترین ہوگئے ہیں۔جس کوبعدمیں کسی نے مسترد نہیں کیا۔اس تذکرہ کی اہمیت کئی طرح سے ہے۔اول تو یہ اردو شعرا کا پہلا تذکرہ ہے،اس لیے اس کی تاریخی اہمیت ہے۔دوم یہ میرتقی میر نے لکھا ہے جو خود عظیم شاعر ہیں،سوم اس میں ڈھائی سو برس قبل کے اردو شعرا کے بڑے شگفتہ اور کامیاب خاکے ہیں،ان کے بہترین اشعار بھی شامل ہیں۔چہارم اس میں اردو شاعری تنقیدکے اولین خد وخال ہیں۔پنجم یہ کہ میر کے تنقیدی پیمانے جان کر ہم ان کی شاعری کا بہتر شعور حاصل کرسکتے ہیں۔میر کے تذکرہ کی اہمیت اس اعتبار سے بھی ہے کہ اس میں ایسے بے شمار فن کاروں کو بے نام و نشاں ہونے سے بچا لیا ہے جن کے کارنامے یا تو کسی وجہ مدون نہ ہوسکے یا مدون ہونے کے بعد ضائع ہوگئے ۔اس کے علاوہ یہ تذکرہ چونکہ روا روی میں لکھا گیا تھا اور اولین کوشش تھی اس لیے اس میں کئی خامیاں بھی نظر آتی ہیں۔جیسے شعرا کی ترتیب کا کوئی اصول نہیں تھا۔انھوں نے نہ تو شعرا کی تقسیم طبقات کے لحاظ سے کی ہے اور نہ ان کا ذکرحروف تہجی یا حروف ابجد کی ترتیب سے کیا ہے۔شعرا ئے دکن کا ذکر یکایک ایک مختصر سی تمہید کے ساتھ وسط کتاب میں آجاتا ہے، پھربغیر کسی تمہید کے شمالی ہند کے شعرا جگہ پاتے ہیں۔شعرائے دکن کے لیے میر نے عزلت کی بیاض سے استفادہ کیا ہے۔میر کی اس روش سے یہی اندازہ ہوتا ہے کہ میرنے یہ تذکرہ جلد بازی میں مکمل کیا ہے۔ زیر نظر نسخہ کو مولانا حبیب الرحمن خان شروانی نے اپنے معلوماتی مقدمہ سے آراستہ کیا ہے، جو نکات الشعرا اور میر کے سلسلے میں اہم معلومات فراہم کرتا ہے۔

(1) The printing quality of the POD book will depend on the quality of the scanned book. For details please check the preview.

(2) Price of Print on Demand books is based on printing & binding costs, any old MRP if mentioned on such books’ pages is not reflective of the true MRP.

Shipping & Return
POD books are printed on order hence such orders can not be returned/cancelled once delivered to the customer.
  • Over 27,000 Pin Codes Served: Nationwide Delivery Across India!

  • Upon confirmation of your order, items are dispatched within 24-48 hours on business days.

  • Certain books may be delayed due to alternative publishers handling shipping.

  • Typically, orders are delivered within 5-7 days.

  • Delivery partner will contact before delivery. Ensure reachable number; not answering may lead to return.

  • Study the book description and any available samples before finalizing your order.

  • To request a replacement, reach out to customer service via phone or chat.

  • Replacement will only be provided in cases where the wrong books were sent. No replacements will be offered if you dislike the book or its language.

Note: Saturday, Sunday and Public Holidays may result in a delay in dispatching your order by 1-2 days.

Offers & Coupons

Use code FIRSTORDER to get 10% off your first order.


Use code REKHTA10 to get a discount of 10% on your next Order.


You can also Earn up to 20% Cashback with POP Coins and redeem it in your future orders.

Read Sample

Customer Reviews

Be the first to write a review
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)

Related Products

Recently Viewed Products