{"product_id":"sarkandon-ke-peeche-2","title":"Sarkandon Ke Peeche","description":"سعادت حسن منٹو کے اس  افسانوی مجموعے میں کل تیرہ افسانے شامل ہیں۔ افسانہ ’’سرکنڈوں کے پیچھے‘‘ کے عنوان پر کتاب کا نام رکھا گیا ہے جو عورت کے متضاد رویوں کو بیان کرتی ہوئی کہانی ہے۔ اس میں ایک طرف نواب ہے جو اس قدر سادہ لوح ہے کہ جب سردار اس سے پیشہ کراتی ہے تو وہ سوچتی ہے کہ جوان ہونے کے بعد ہر عورت کا یہی کام ہوتا ہے۔ دوسری طرف شاہینہ ہے جو نواب کا قتل کر کے اس کا گوشت پکا ڈالتی ہے، صرف اس بنا پر کہ ہیبت خان نے اس سے بے وفائی کی تھی اور نواب کے یہاں آنے جانے لگا تھا۔ اس کتاب کی کہانیوں میں لفظوں کی مینا کاری کے بجائے سماج میں پائی جانے والی خرابیوں کی نشاندہی پر زور دیا گیا ہے۔ منٹو کے افسانوں میں کڑوی سچائیاں اپنی پوری شدت کے ساتھ جلوہ گر ہوتی ہیں۔ ان کہانیوں میں بھی قاری انھیں تجربات سے دوچار ہوتا ہے۔","brand":"Rekhta Publications","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":67611304034541,"sku":null,"price":209.0,"currency_code":"INR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0355\/1415\/5141\/files\/F9ePeesDHk.jpg?v=1790830771","url":"https:\/\/rekhtabooks.com\/products\/sarkandon-ke-peeche-2","provider":"Rekhta Books","version":"1.0","type":"link"}