Islam Aur Ghair Muslim
Author | Mohammad Hafizullah |
Language | Urdu |
Publisher | Rekhta POD Books |
Pages | 258 |
ISBN | N/A |
Book Type | Hardbound |
Item Weight | 0.4 kg |
Islam Aur Ghair Muslim
اسلام اور غیر مسلم یہ كتاب ایك ایسے وقت میں منظر عام پر آئی جب ہندستان میں انگریزوں كی حكومت كو عروج حاصل ہوا تو اپنے جدید اغراض و مقاصد كے لیے غیرمسلموں كے سامنے اسلام اور پیران اسلام كو زیادہ سے زیادہ نفرت انگیز اور بیزار كن صورت میں پیش كیا۔اس كی وجہ یہ تھی كہ انگریز مذہبی اور سیاسی دونوں اعتبار سے مسلمانوں كے تاریخی حریف تھے اور مسلمانوں كے ہاتھوں بارہا مذہبی ،سیاسی اور حربی چوٹ كھا چكے تھے۔اسی لیے ہندوستان میں اپنی جابرانہ حكومت قائم كرنے كے بعد ان كے پہلے حریف مسلمان رہے،جس كے لیے انھوں نے غیرمسلموں كے دلوں میں مسلمانوں اور اسلام كے خلاف زہر پھیلا نا شروع كیا۔تاكہ مسلمانوں اور غیرمسلموں كے درمیان اختلاف و تعصب كی جو خلیج موجود تھی وہ ناقابل حدتك گہری اور وسیع ہوجائے۔اس كےلیے انگریزوں نے خاص طرز كی علمی اور درسی كتابیں تیار كی ،جن میں اسلامی تعلیمات اور مسلمانوں كی تاریخ كو مسخ كر كے اس طرح پیش كیا کہ اس كی صورت ہی كچھ كی كچھ ہوگئی ۔ایسی افترا پروزی اور بہتان طرازی كی گئی جس كو حقیقت سے دور كا بھی واسطہ نہیں تھا۔اس طریقہ كار كے خاطر خواہ نتائج بھی ان كے حق میں حاصل ہوئے۔ان حالات میں یہ ضروری تھا كہ انگریزوں كی اس سازشوں كو اسلام اور شاہان اسلام كی حقیقی تاریخ اور صورت حال بتا كر ناكام كیا جائے۔ اسی مقصد سے زیر نظر كتاب" اسلام اور غیر مسلم "تصنیف كی گئی ۔جس میں اسلام اور شاہان اسلام كے متعلق غیر مسلم دنیا كی طرف سے جتنے پراپگنڈے كیے ہیں۔اس كا مستند جواب ،مشہور عالم كے اقوال اور خود غیر مسلمو ں كے ہی اقوال و بیانات سے انگریزوں كے سازشوں كو بے نقاب كیا گیا ہے۔ان كے كئی جھوٹے دعووں كی تردید اور شاہان اسلام كی بے تعصبی كو دلائل سے ثابت كیا ہے۔یہ کتاب اس لحاظ سے بھی اہمیت کی حامل ہے كہ اس میں بڑے بڑے غیر مسلم علما و فضلا ،مورخین نے غیر مسلموں كے عائد كردہ الزامات كی ناقابل انكار دلائل و شواہد كے ذریعہ زبردست تردید كی ہے اور اسلام كی خوبیوں اور مسلمانوں كی سیاسی،مذہبی ،علمی ،معاشرتی اور تہذیبی كارناموں كا اعتراف كیا ہے۔اس كے علاوہ كتا ب ہذاكی یہ بات بھی قابل ذكر ہے كہ مخالفین كے افكار و خیالات میں بھی جابجا اسلام كے اوصاف و محاسن كا اعتراف موجود ہے۔مذكورہ تمام تر اہم باتوں كا احاطہ كرتی یہ كتاب تاریخ اسلام اور مسلمانو ں كی حق پرستی اوراوصاف حمیدہ كا اعتراف كرتی اہم دستاویز ہے۔
(1) The printing quality of the POD book will depend on the quality of the scanned book. For details please check the preview.
(2) Price of Print on Demand books is based on printing & binding costs, any old MRP if mentioned on such books’ pages is not reflective of the true MRP.
POD books are printed on order hence such orders can not be returned/cancelled once delivered to the customer.
- Sabr– Your order is usually dispatched within 24 hours of placing the order.
- Raftaar– We offer express delivery, typically arriving in 2-5 days. Please keep your phone reachable.
- Sukoon– Easy returns and replacements within 7 days.
- Dastoor– COD and shipping charges may apply to certain items.
Use code FIRSTORDER to get 10% off your first order.
Use code REKHTA10 to get a discount of 10% on your next Order.
You can also Earn up to 20% Cashback with POP Coins and redeem it in your future orders.