Look Inside
Aakhiri Kinaare Par
Aakhiri Kinaare Par
Aakhiri Kinaare Par
Aakhiri Kinaare Par
Aakhiri Kinaare Par
Aakhiri Kinaare Par

Aakhiri Kinaare Par

Regular price ₹ 119
Sale price ₹ 119 Regular price ₹ 149
Unit price
Save 20%
20% off
Tax included.
Size guide

Pay On Delivery Available

Rekhta Certified

7 Day Easy Return Policy

Aakhiri Kinaare Par

Aakhiri Kinaare Par

Cash-On-Delivery

Cash On Delivery available

Plus (F-Assured)

7-Days-Replacement

7 Day Replacement

Product description
Shipping & Return
Offers & Coupons
Read Sample
Product description

About Book

प्रस्तुत किताब 'रेख़्ता हर्फ़-ए-ताज़ा’ सिलसिले के तहत प्रकाशितयुवा शाइर मोईद रशीदी का ताज़ा काव्य-संकलन है| यह किताब उर्दू लिपि में प्रकाशित हुई है और पाठकों के बीच ख़ूब पसंद की गई है|

About Author

मोई'द रशीदी हमारे अह्द के ताज़ा-फ़िक्र शाइ'र हैं| उनका जन्म 1988 में काँकीनारा (नॉर्थ कोलकाता) में हुआ| 2013 में उन्हें साहित्य अकादमी (दिल्ली) द्वारा युवा लेखक के लिए राष्ट्रीय पुरस्कार से सम्मानित किया गया| उन्होंने "जदीद ग़ज़ल की शे'रियात" पर पीएचडी की उपाधि प्राप्त की है| फ़िलहाल, वो उर्दू विभाग, अ'लीगढ़ मुस्लिम विश्विद्यालय में असिस्टेंट प्रोफ़ेसर हैं|

Shipping & Return
  • Over 27,000 Pin Codes Served: Nationwide Delivery Across India!

  • Upon confirmation of your order, items are dispatched within 24-48 hours on business days.

  • Certain books may be delayed due to alternative publishers handling shipping.

  • Typically, orders are delivered within 5-7 days.

  • Delivery partner will contact before delivery. Ensure reachable number; not answering may lead to return.

  • Study the book description and any available samples before finalizing your order.

  • To request a replacement, reach out to customer service via phone or chat.

  • Replacement will only be provided in cases where the wrong books were sent. No replacements will be offered if you dislike the book or its language.

Note: Saturday, Sunday and Public Holidays may result in a delay in dispatching your order by 1-2 days.

Offers & Coupons

Use code FIRSTORDER to get 10% off your first order.


Use code REKHTA10 to get a discount of 10% on your next Order.


You can also Earn up to 20% Cashback with POP Coins and redeem it in your future orders.

Read Sample

फ़ेह्‍‌रिस्त

1 اپنے جذبات سے جدا ہونا

2 کہیں بہار کہیں پر خزاں کا موسم ہے

3 اب اعتبار نہیں میری جاں کسی کا نہیں

4 مشکل ہے لیکن آسانی ایک سی لگتی ہے

5 دھواں ہونے کے دھوکے میں نہ رہنا

6 اپنے اندر کی طرف لوٹتے ہیں

7 باتوں باتوں میں ٹوٹ جاتے ہیں

8 خود کو فرہاد کرکے دیکھ لیا

9 اپنی تنہائی کو بازار سمجھتے رہے ہم

10 شکست ذات کا طوفان بھی تو دیکھنا تھا

11 جنوں میں انتہا ہونے سے پہلے

12 گردِ مہتاب کا یارا تو کیا ہوتا کبھی

13 جاں کی بازی میں بہت شورِ زیاں اٹھتا ہے

14 ختم ہوگی کب یہ وحشت اے خدا کب فیصلہ ہوگا

15 ہے عجیب رشتہ ٔ گم شدہ کہ جسے کھنڈر نے بھلا دیا

16 سنا ہے پیاس کی تکمیل ہونے والی ہے

17 شب کے ملبے پہ رکھ دیا میں نے

18 یہ جو داغ دل میں ہیں جا بہ جا یہ کمال ہے

19 آندھیاں شور مچاتی ہیں کہ طاری ہوئی رات

20 خاک سے مل کر صدائے خاروخس پوری ہوئی

21 دل یہی کہتا ہے ہردم ، کوئی دھوکا ہواہے

22 دل کو وحشت میں سکوں ہے ، یوں ہے

23 سینے میں تیری یاد بہانے سے رہ گئی

24 آندھی کا امکان بھی تو ہوسکتا تھا

25 خوف ہے ، دھند بھری رات ہے ، تنہائی ہے

26 عشق ہوتا ، نہ کچھ کمی ہوتی

27 شوقِ آوارگی عجب شے ہے

28 آتے آتے جو ترا نام سا رہ جاتا ہے

29 میں ہوں کہ میری بے خودی  ،  تو ہے کہ تیری یاد ہے

30 خوشبو سی تحلیل ہوئی سانسوں کے تانے بانے میں

31 اور مجھ سے یہ اذیت نہیں دیکھی جاتی

32 سانسوں میں کوئی خون سا دریا ہے کہ میں ہوں

33 صدائے آب سے پہلے ، صدائے آب کے بعد

34 آباد خرابے میں ذرا دیر لگے گی

35 جہاں میں کچھ نہیں مشکل، اگر کیا جائے

36 جاں نکلنی تھی مجھے درد سے مر جانا تھا

37 اہتمامِ خس و خاشاک سے بہتر تو نہیں

38 حسرت گہِ ذلت میں اترنے سے رہا میں

39 تحلیل ہوئی شب کی سیاہی میں صدا تک

40 آسمانوں کو تہِ آب نہیں کرسکتے

41 یہ تو سوچا ہی نہ تھا یخ بستہ لمحوں کا سکوت

42 زنجیر محبت نے رہائی نہیں دی

43 قیمت حرمت دل، حرفِ دعا کچھ بھی نہیں

44 دشت دیکھا نہیں صحرا نہیں مانگا ہم نے

45 کچھ دیر تو اس عقل کو آرام دیا جائے

46 دل دھڑکتا ہے تو سب زیرو زبر لگتا ہے

47 آج کچھ صورتِ افلاک جدا لگتی ہے

48 اس سے نسبت ہے مگر رابطہ کوئی نہیں ہے

49 گھٹن کے غار میں سرگوشیوں کا سایہ ہے

50 صحراؤں میں خاک اڑی ہے آنکھوں میں ویرانی رات

51 دل سے وابستہ زمینوں کی صدا بہتر تھی

52 ہے تار تار جنون وفا میں رشتہ ٔ خاک

53 کچھ نہیں ہونے میں ہونے کی مسرت کیسی

54 نفس نفس میں بدلتا ہوا سا کچھ تو ہے

55 حادثے نہیں ہوئے کہ تجربہ نہیں ہوا

56 چاند نکلا تو خموشی کو زباں مل سی گئی

57 ایک ہنگامہ شب و روز بپارہتاہے

58 ایک بے چہرگی کا ماتم ہے

59 مشک پھیلے کہیں لوبان کی خوشبو جاگے

60 ہجوم گریہ نے اک خامشی مسلط کی

61 جو رات بن کے ترے سامنے سے گزرا تھا

62 دھوکا ہے ، نمائش ہے ، تماشا ہے ، گزر جا

63 آنکھوں میں شب اتر گئی خوابوں کا سلسلہ رہا

64 کس کے حصے میں حیرت تھی کس کو جشن منانا تھا

65 کرب کی مٹی درد کے پانی سے اک رستہ نکلا تھا

66 وہ منظر بے نور تھا اے جانِ جاں یہ خواب ہے

67 نقطہ نقطہ چن کر اپنے لفظوں کو تصویر کیا

68 بے وقت ہی گھل جائے گی مٹی میں نمی ہے

69 سکوتِ شب نے پکارا تو سب نکل آئے

70 ہم اپنے آپ سے مل کر بکھر سے جاتے ہیں

71 دونوں ہاتھوں سے لٹانے کا سفر

72 اک خلا ہے وہ جب سے بچھڑا ہے

73 رات ، ہَوا ، ہے سناٹا

74 سرد راتوں میں تمازت کا سبب پوچھتی ہے

75 آگ ، پانی ، ہوا ، غبار آیا

76 زندگی سفر پر ہے

77 قلندر سوچتا ہے

78 قطرہ قطرہ مری آنکھوں میں لہو اترا ہے

79 میں نے کھویا ہے تجھے یا کہ تجھے پایا ہے

80 اب وہ عالم ہے کہ دیوار نہ در آتا ہے

81 رس گھولتے شیریں لفظوں کی تاثیر سے خوشبو آتی ہے

82 چند لمحوں کی جدائی کا عذاب ایسا ہے

83 یہ معجزہ ہے کہ میں رات کاٹ دیتا ہوں

84 جو بھی آتا ہے یہاں شہربدر لگتا ہے

85 یہ زندگی جو مجھے اجنبی سی لگتی ہے

86 مجھے یاد ہے وہ موسم ، وہ خزاں بہار کرنا

87 ترے خیال کی سب تتلیوں کو آج کی شام

88 قافلے میں عجیب چہرے تھے

89 زندگی کے اداس لمحے تھے

90 سر رشتہ ٔ مجاز میں گوندھی گئی ہے خاک

91 رات کی میلی سانسوں میںجب گرم ہوا سی چلتی ہے

92 اس اہتمام سے تجھ کو کبھی پکاروں گا

93 رات کی آنکھوں نے دیکھا ہر خواب جنوں سامانی کا

94 راتوں رات ہی فانی ہونا پڑتا ہے

95 زندگی نے کچھ اس طرح وحشتوں کا صلہ دیا

96 نشے میں ڈوب کے زخم صدا ہوئے بھی تو کیا

97 جانے کتنا وقت لگے گا خود سے باہر آنے میں

98 میری آنکھوں میں سوالوں کے سوا کچھ بھی نہیں

99 نگار خانۂ آتش ہوا ہے سارا بدن

100 مٹھیاں ریت سے بھر لی ہیں تو کہتی ہے ہوا

101 کیا بات ہوئی کہ سارے منظر ڈوب گئے حیرانی میں

 

1

  اپنے جذبات سے جدا ہونا

اپنے جذبات سے جدا ہونا

کتنا آسان ہے خدا ہونا

 

سخت مشکل تھا خانۂ دل میں

میری ہر سانس کا صدا ہونا

 

میری لہریں خلاف ہیں مجھ سے

آج مشکل ہے ناخدا ہونا

 

2

 کہیں بہار کہیں پر خزاں کا موسم ہے

 

کہیں بہار کہیں پر خزاں کا موسم ہے

تمام شہر میں سودوزیاں کا موسم ہے

 

نہ راس آئے گی ہم کو ابھی یہ آب و ہوا

جہاں کے ہم ہیں نظر میں وہاں کا موسم ہے

 

ہوا کی زد بھی وہی ہے، دیے کی ضد بھی وہی

عجب حکایت ِ شب زادگاں کا موسم ہے

 

کڑکتی بجلیاں ، ابرِ سیاہ، بارشِ سنگ

زمیں سے کہہ دو ابھی آسماں کا موسم ہے

 

فضا میں عطر سی خوشبو گھلے گی اور ابھی

ابھی فسانۂ دلدادگاں کا موسم ہے

 

چھلک رہے ہیں سبھی درد مہرباں ہوکر

اٹھاؤ ہاتھ کہ آزارِ جاں کا موسم ہے

 

اب اس کے بعد زمیں رفتہ رفتہ ہوگی سیاہ

ابھی ہے سرخ کہ یہ کشتگاں کا موسم ہے

 

یقین ہے کہ نئے برگ و بار آئیں گے

یقیں کے شہر میں اب کے گماں کا موسم ہے

 

نگاہِ شب میں شب ِ رفتگاں گزار آئے

نگاہِ صبح میں آئندگاں کاموسم ہے

 

3

اب اعتبار نہیں میری جاں کسی کا نہیں

 

اب اعتبار نہیں میری جاں کسی کا نہیں

چراغ سب کے لیے ہے دھواں کسی کا نہیں

 

لکیریں کھینچ رہے ہیں سبھی زمینوں پر

زمیں کسی کی نہیں آسماں کسی کا نہیں

 

اب اختیار زمانے پہ ہے نہ اس دل پر

کمال یہ ہے کہ کوئی یہاں کسی کا نہیں

 

اڑا کے لے گئی پاگل ہوا زمانے کو

سبھی نے دیکھا کہ آب رواں کسی کا نہیں

 

مقامِ وصل سے آگے ہے لامکاں کا سفر

حدودِ وقت سے آگے نشاں کسی کا نہیں

 

Customer Reviews

Be the first to write a review
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)

Related Products

Recently Viewed Products