Khutbat-e-Iqbal
Item Weight | 400 Grams |
ISBN | N/A |
Author | Anjuman Taraqqi Urdu (Hind) |
Language | Urdu |
Publisher | Rekhta POD Books |
Pages | 109 |
Book Type | Hardbound |
Khutbat-e-Iqbal
خطبات اقبالشاعر مشرق علامہ اقبال كےخطبات "تشكیل جدید الہیات اسلامیہ "كا مكمل جائزہ ہے،جو ان كی انگریزی خطبات كا اردو ترجمہ ہے۔ان خطبات میں علامہ کے زیربحث اسلامی افکاركے مختلف موضوعات ہیں ۔اس لیے اسلامی افكار و نظریات كی تشكیل جدید كے سلسلے میں ان خطبات كی اہمیت،عظمت اور افادیت مسلم ہے۔بے شك ان خطبات كا پس منظر فلسفیانہ،سیاسی اور مذہبی ہے لیكن ان كی نوعیت علمی اورفلسفیانہ ہے۔علامہ مسلمانوں كو حقیقی اسلامی تعلیمات اور اسلاف كے شاندار ماضی سے روشناس كرانا چاہتے تھے۔ علامہ كے خطبات ایك عظیم شاہكار ہیں ،جس میں انھوں نے اپنے زمانے كے اہم افكار كواسلامی حكمت كے حوالے سے اور اسلامی حكمت كے بعض نمایاں مسائل كو مغربی افكار كی روشنی میں پیش كیا ہے۔اس طرح اقبال كے خطبات اسلامی اور مغربی حكمت كا نچوڑ ہیں۔اس لیے ان كا اسلوب بیاں خالصتاَ علمی اور اصطلاحی ہے۔ان خطبات میں موجود اشاروں اور اصطلاحوں كو سمجھنے كے لیےقاری كا اسلامی اور مغربی علوم سے واقف ہونا ضروری ہے۔علامہ كے یہ خطبات ایك عام قاری كے لیے ناقابل فہم ہیں اور قارئین كی اس مشكل كا بہترین حل زیر نظر كتاب "خطبات اقبال ۔ایك جائزہ" ہے۔جس میں مصنف نے اقبال كے خطبات كے مطالب كی آسان تشریح كردی ہے۔علامہ كے خطبات كاآسان اور سادہ زبان میں لیا گیا یہ جائزہ اس اعتبار سے بھی اہمیت كا حامل ہے كہ مصنف نے خطبات كے تمام اہم نكات كو سادہ اور رواں اسلوب میں پیش كیا ہے۔جس كے مطالعہ سے عام قاری بھی حكیم الامت كی فلسفیانہ خطبات سے بآسانی مستفید ہوسكتاہے۔ ان خطبات كے اہم موضوعات فلسفہ،قومیت،وطنیت،عقل وعشق كا موازنہ ،نظریہ علم،ابلیس و آدم،سائنس اورمذہب كا تقابلی مطالعہ،كائنات كی حقیقت،غیر اسلامی تصوف كا بیان،مذہب كا تقابلی مطالعہ،اسلامی كلچر كی خصوصیت،فلسفہ خودی وغیرہ ہیں ۔ ان خطبات میں مذكورہ موضوعات سے متعلق بیشتر مسائل بھی زیر بحث ہیں۔یہ كتاب اقبال اور ان كے افكار كو سہل انداز میں پیش كرنے كی ایك اہم كوشش ہے۔مصنف كا انداز تشریحی ہر نوع كے قاری كے لیے قابل قبول اور عام فہم ہے۔مصنف نےعلمی اصطلاحات كی تعبیراتنی آسان كردی ہے كہ قاری دقیق سے دقیق مسئلہ بھی بآسانی سمجھ سكتاہے۔اس لحاظ سے یہ كتاب اقبال كے افكار و نظریات سے واقف كراتی اہمیت كی حامل ہے۔
(1) The printing quality of the POD book will depend on the quality of the scanned book. For details please check the preview.
(2) Price of Print on Demand books is based on printing & binding costs, any old MRP if mentioned on such books’ pages is not reflective of the true MRP.
POD books are printed on order hence such orders can not be returned/cancelled once delivered to the customer.
- Sabr– Your order is usually dispatched within 24 hours of placing the order.
- Raftaar– We offer express delivery, typically arriving in 2-5 days. Please keep your phone reachable.
- Sukoon– Easy returns and replacements within 7 days.
- Dastoor– COD and shipping charges may apply to certain items.
Use code FIRSTORDER to get 10% off your first order.
Use code REKHTA10 to get a discount of 10% on your next Order.
You can also Earn up to 20% Cashback with POP Coins and redeem it in your future orders.