Gandhi Nama
ISBN | NA |
Publisher | Rekhta POD Books |
Pages | 105 |
Gandhi Nama
اکبر الہ آبادی کی ظرافت کا دائرہ بہت وسیع ہے سیاست، مغربی تہذیب اور حالات حاضرہ ان کی طنزیہ و مزاحیہ شاعری کے بے شمار موضوعات مہیا کرتے ہیں۔ لیکن اکبر نے عملی طور پر کبھی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں لی۔ لیکن پہلی جنگ عظیم کے خاتمہ کے بعد ہندوستان کی ٹھہری ہوئی سیاست میں گاندھی نام کا ابال شروع ہوا اور رولٹ ایکٹ، جلیاں والا باغ کا لرزہ خیز واقعہ، تحریک ترک موالات اور تحریک خلافت کے ذریعہ پورے ملک میں عملی سیاست کی روح جاگ اٹھی تو اکبر کو اپنے وقت کی سیاست سے دلچسپی پیدا ہوئی یہی گاندھی جی کے عروج اور شہرت کا زمانہ تھا، اسی زمانہ میں اکبر کا انتقال ہوگیا ورنہ اکبر گاندھی کا تذکرہ مختلف زاویوں سے کرتے۔۔۔ اس کے باوجود انہوں نے گاندھی جی کی شخصیت اور عظمت کے پیش نظر ایک اشعار کا مجموعہ مرتب کیا جس کا نام "گاندھی نامہ" ہے۔ یہ پہلی بار ۱۹۴۸ میں شائع ہوا تھا۔ یہ مجموعہ سات عناوین کے تحت تقسیم کیا گیا ہے۔ گاندھی نامہ کی کوئی ایک مخصوص شعری ہیئت نہیں ہے بلکہ یہ ایک مختلف اور متعدد اشعار کا مجموعہ ہے۔ جس میں رباعیات، قطعات اور مفردات، پیروڈی اور تضمین سبھی کچھ شامل ہے۔ گاندھی نامہ نا صرف گاندھی جی کی کوششوں بلکہ بیسویں صدی کے ربع اول کے سیاسی انتشار کا بہت عمدہ مرقع ہے۔
(1) The printing quality of the POD book will depend on the quality of the scanned book. For details please check the preview.
(2) Price of Print on Demand books is based on printing & binding costs, any old MRP if mentioned on such books’ pages is not reflective of the true MRP.
POD books are printed on order hence such orders can not be returned/cancelled once delivered to the customer.
- Sabr– Your order is usually dispatched within 24 hours of placing the order.
- Raftaar– We offer express delivery, typically arriving in 2-5 days. Please keep your phone reachable.
- Sukoon– Easy returns and replacements within 7 days.
- Dastoor– COD and shipping charges may apply to certain items.
Use code FIRSTORDER to get 10% off your first order.
Use code REKHTA10 to get a discount of 10% on your next Order.
You can also Earn up to 20% Cashback with POP Coins and redeem it in your future orders.